پڑھنے لکھنے والے لوگ، شعر کی، نغموں کی، رنگوں کی زبان میں بات کرنے والے ہم بہادر لوگ کسی بزدل کے کہنے پہ مار دھاڑ کی بات کبھی نہیں کرتے۔ مگر فیض کے مصرعوں پہ پابندی لگانے والوں نے جاوید اختر کو بھی ایسا بدلا کہ پہچانے ہی نہیں جاتے۔
فیض احمد فیض
بشریٰ انصاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شعیب ہاشمی ایک شعلہ جوالا انسان تھے۔ وہ عام آدمی نہیں بلکہ بہت دلچسپ شخصیت تھے، انہوں نے بھرپور زندگی گزاری لیکن لمبی بیماری کاٹی جس کا افسوس ہے۔‘