ایسا نوجوان جو جین زی ہے، ناں کہنے کی ہمت رکھتا ہے اپنا نظریہ بیان کرنے سے نہیں کتراتا۔ جیل سے نہیں ڈرتا اس لیے موجودہ نظام میں اس کی جگہ ہی نہیں۔
دنیا کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ جب ریاستی طاقت کا پرانا توازن بگڑ جائے اور اشرافیہ کی اندرونی کشمکش شدت اختیار کر لے تو نیا سماجی معاہدہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔ 1215 کا میگنا کارٹا اسی کی ایک مثال ہے۔