ڈاکٹر سعدیہ وحید اور ان کی بیٹی وداد وحید نے علی الترتیب انگلش لٹریچر میں پی ایچ ڈی، اور سائیکالوجی کے بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں وداد وحید کو سائیکالوجی کلاس میں اول آنے پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔
ایک بین الاقوامی آرٹ رینکنگ آرگنائزیشن ’آرٹ فیکٹس‘ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی آرٹ ایڈوائزر کے ذریعے ترتیب دی گئی رینکنگ میں بھولا جاوید کو دنیا کے 10 لاکھ بہترین فنکاروں میں شامل کیا ہے، جو 2021 میں انتقال کر گئے تھے۔