انڈپینڈنٹ اردو
کرکٹ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست

برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔  کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 120 رنز بنا کر ٹیم کو چیمپئن بننے میں مدد فراہم کی، جے پی ڈومینی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔