پاکستان چین فوجی تعاون علاقائی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا: عاصم منیر

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی یوم تاسیس کی نسبت سے راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کا باہمی رشتہ منفرد و مستحکم ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس سے متعلق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران کیک کاٹا جا رہا ہے۔ پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسلام آباد میں چینی سفیر زائی ڈونگ نمایا ہیں (آئی ایس پی آر)

پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی حقیقی رفیق کارزار ہیں اور ان کی مستقل شراکت داری علاقائی استحکام کے فروغ  اور مشترکہ سٹریٹیجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے  98ویں یوم تاسیس کی نسبت سے ایک تقریب جمعے کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ مہمانِ خصوصی تھے۔ 

تقریب میں چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے دیگر عہدے داروں اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ فوجی افسروں نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور پیپلز لبریشن آرمی کو اس کے قیام کی 98ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔ 

انہوں نے چین کی دفاعی قوت، سکیورٹی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔ 

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاکستان چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا باہمی رشتہ اپنی نوعیت کا منفرد، وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات میں غیر معمولی طور پر مستحکم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اور چین کے سٹریٹیجک تعلقات تعلقات باہمی اعتماد، بے لوث حمایت اور مشترکہ عزم کا عملی نمونہ ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سٹریٹیجک حالات کے باوجود، دونوں ممالک کی دوستی مستحکم اور ناقابل تسخیر رہی ہے۔

چینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی۔ 

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے مضبوط کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ چین کے غیر متزلزل تعاون اور تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا