پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا جیت سے آغاز

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کی صبح لاڈرہل میں کھیلا گیا جو پاکستان نے باآسانی 14 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کے اوپنرز نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش کے خلاف 24 جولائی 2025 کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد جمعہ کی صبح ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کی صبح لاڈرہل میں کھیلا گیا جو پاکستان نے باآسانی 14 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کچھ روز قبل ہی بنگلہ دیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی دکھا چکا ہے جہاں اسے تین میچوں کی سیریز میں دو، ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مگر آج ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیم بالکل الگ انداز میں دکھائی دی جہاں پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر صائم ایوب سمیت ٹاپ فور نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے صائم ایوب کی نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 179 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم ساتھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس جیت میں پاکستان کی جانب سے سپنرز نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے آؤٹ ہونے والے سات بلے بازوں میں سے چھ کی وکٹیں لیں۔

پاکستان کی جانب سے سپنر محمد نواز نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گیند بازی کا آغاز کیا اور صرف 23 رنز دے کر تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے علاوہ سفیان مقیم نے ایک اور صائم ایوب نے بھی دو وکٹیں لیں جبکہ فاسٹ بولرز میں صرف شاہین آفریدی ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کارمیاب ہو سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلز اور جیول اندریو 35، 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ان کے علاوہ فخر زمان نے 28، حسن نواز 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ