سکردو: ’لائبریری جو خود آپ کے پاس آئے گی‘

رکشے کی شکل میں سجی دھجی یہ موبائل لائبریری خود چل کر آپ کے پاس آئے گی۔

سکردو میں کتب بینی کے شوقین افراد کے لیے پہلی مرتبہ موبائل لائبریری قائم کی گئی ہے۔

رکشے کی شکل میں سجی دھجی یہ موبائل لائبریری خود چل کر آپ کے پاس آئے گی، جہاں سے آپ من پسند کتابوں کا مطالعہ کر سکیں گے۔

یہ لائبریری صبح آٹھ سے شام تک شیڈول کے مطابق روازنہ مختلف مقامات میں نظر آئے گی۔

عوام اور طلب علموں نے اس پیشکش پر سکردو انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر وقاص جوہر نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے سکردو شہر میں چار لائبریریاں قائم کی تھیں، جن میں لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس قدم کا مقصد عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر کتابیں فراہم کرنا ہے تاکہ مطالعے کا کلچر پروان چڑھ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی شکایت تھی کہ ان کے مطالعے کے لیے کوئی خاص جگہ نہیں، انہوں نے یہ شکایت دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

’یہ خصوصاً دور دراز علاقوں میں لوگوں کو مطالعے کی طرف لانے کی ایک کوشش ہے۔‘

وقاص جوہر نے مزید بتایا کہ لائبریری کے قیام میں مقامی حکومت اور روپانی فاؤنڈیشن کا تعاون شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لائبریری کے لیے ہفتہ وار شیڈول ترتیب دیا گیا ہے اور یہ ہفتے میں ایک دن پارک میں، ایک دن ہسپتال کے باہر اور ایک دن بس سٹینڈ کے سامنے کھڑی ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا