جھڑپوں کے نتیجے میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے یہودی زائرین کی آمد پر مسجد اقصیٰ کے احاطے کو خالی کرانے کی کوشش کی۔

اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  اے ایف پی کے ایک فوٹو گرافر نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی کے احاطے پر دھاوا بولا اور پتھراؤ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

یہ جھڑپیں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب یہودی ’پاس اوور‘ کا تہوار منا رہے ہیں اور مسلمان رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں۔

جمعہ کے صبح مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے یہودی زائرین کی آمد پر مسجد اقصیٰ کے احاطے کو خالی کرانے کی کوشش کی۔

اسی دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران  مسجد اقصیٰ کے احاطے میں کم از کم دو سو فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو ئیں تو اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی ترجمان روینہ شمداسانی نے کہا کہ ’ہمیں گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقے اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش ہے۔‘

ایک سال قبل بھی اسی طرح کی بدامنی کے نتیجے میں 11 روز لڑائی جاری رہی تھی۔ اس بدامنی نے بین الاقوامی سطح پر خدشات کو جنم دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ صبح چار بجے کے قریب فلسطینیوں نے مغربی دیوار کی طرف پتھراؤ شروع کر دیا جو مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے جہاں یہودی عبادت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ ’پولیس فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مختلف ذرائع کا استعمال کیا تاکہ تشدد کو روکا جا سکے۔‘

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ 11 فلسطینیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت کم خراب اور سنگین ہے۔

کشیدگی میں اضافہ اس وقت ہوا جب فلسطینی مسلح گروہوں نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ داغے اور جواب میں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا