کراچی صدر میں دھماکہ، ایک ہلاکت، تیرہ افراد زخمی

کراچی کے علاقے صدر میں آج رات ہونے والے دھماکے سے تاحال ایک ہلاکت اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ دھماکے سے کئی نجی املاک کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پولیس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے (تصویر: ایدھی فاؤنڈیشن)

کراچی کے علاقے صدر میں آج رات ہونے والے دھماکے سے تاحال ایک ہلاکت اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ دھماکے سے کئی نجی املاک کو نقصان پہنچا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق دھماکہ کوڑا پھینکنے کی جگہ کے پاس سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کے قریب ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پولیس سمیت بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے مطابق علاقے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کے مطابق تیرہ افراد زخمی ہیں اور ایک فرد کے ہلاک ہو جانے کی انہوں نے تصدیق کی ہے۔ 

مریض اس وقت جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کے جسم پر بال بیئرنگ کے زخم ملے ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے  میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اسی طرح شہباز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور امن کے دشمنوں کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ختم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دھماکے پر آئی جی پولیس نے ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی ہے، جس کے مطابق ’لگتا ہے آئی ای ڈی موٹرسائیکل میں نصب تھا۔‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوا جبکہ کچھ افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان