500 رنز بنانے کی کوشش: ’سیفی بھائی ایسا تو نہ کریں‘

سرفراز احمد کے بنگلہ دیش کے خلاف 500 رنز بنانے کی کوشش کے بیان پر طنز و مزاح سے بھرپور سوشل میڈیا میمز۔

 سرفرازاحمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں ہار کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا(اے ایف پی)

آج پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز گراؤنڈ میں کھیلنے جا رہا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پاکستان کے سیمی فائلز میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، مگر جہاں پاکستانی شائقین امید کا دامن چھوڑتے نظر آ رہے ہیں وہیں کپتان سرفراز احمد نے امید جگانے کی کوشش کی ہے۔

سیمی فائنلز میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو بنگلہ دیش کو 300 سے زائد رنز سے شکست دینی ہوگی، جوکہ تقریباً ایک ناممکن ہدف ہے، لیکن جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں سرفراز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلے میچ میں ہار کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور اس وقت لڑکے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم 400 سے 500 رنز بنانے کی پوری کوشش کرے گی تاکہ بڑے ہدف سے جیتنے کا موقع مل سکے، لیکن اس حقیقت کو بھی مدنظر رکھنا ہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی ٹیم 400 رنز کا نہیں بنا سکی۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوتا دیکھ کرکٹ شائقین میں پہلے کافی مایوسی اور غم و غصہ ہے، جس کا اظہار وہ حسب معمول سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے کر رہے ہیں۔ ایسے میں سرفراز کے 500 رنز بنانے کی کوشش کے بیان نے شائقین کو مزید مواد فراہم کردیا ہے اور فورا ہی ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ چل پڑا۔

صارفین کی کچھ ٹویٹس ملاحظہ کیجیے۔ 

ذوہیب پشتن نے سرفراز کے بیان کو منشیات کے استعمال سے جوڑا۔

رباب نے میچ جیتنے کی تیاری کے انوکھے طریقے شیئر کیے۔

جبکہ گلزار ہالو  نے ’عوام کا ردعمل ‘ دکھایا۔

 

توحید احمد مروت نے ایک خیالی سکور بورڈ کی تصویر شیئر کی۔

ایک اور صارف نے اداکار انیل کپور کی فلم ’نائیک‘ کے ڈائیلاگز کا سہارا لیا۔

جبکہ اظہار الحق نے بھی پاکستان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں میم بننے والے شخص صارم اختر کے تاثرات کا استعمال کیا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ