دوست ممالک کے ڈالرز کا انتظار

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے دوست ممالک سے مدد ملنے کے اعلان پر ظہور کا کارٹون۔

ظہور (17072022)

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کو حالیہ مشکل معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ایک نئے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔

اسلام آباد میں ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ انہیں آنے والے دنوں میں دوست ممالک سے کچھ ملنے کی امیدیں ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کی تفصیلات انہوں نے کچھ یوں بتائیں کہ ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالرز کی آئل ڈیفر پیمنٹ مل جائے گی، ایک دوست ملک 1.5 ارب ڈالرز کی سٹاک  مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے گا اور اسی طرح ایک اور دوست ملک ڈیپازٹ دے گا۔

ان کا کہنا تھا اس سب کے علاوہ ایک دوست ملک سے گیس پر ڈیفر پیمنٹ کی بھی امید ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ارب ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈھائی ارب ڈالرز ورلڈ بینک سے ملیں گے۔ ’ایشین انفرا سٹرکچر بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈنگ میں اضافہ ہو گا۔‘

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس سے مہنگائی کم ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور ساتھ ہی آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالرز کے مقابلے میں روپے پر دباؤ کم ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون