بڑھتی ہوئی مہنگائی روپے کو دیمک کی طرح چاٹنے لگی

ہر شخص بچت کے لیے کوشاں ہے، مگر پیسے ہیں کہ جیسے کوئی نادیدہ مخلوق انہیں خاموشی سے ہضم کیے جا رہی ہے۔

رواں ہفتے ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے مہنگائی کے اعدادوشمار بھی کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہیں۔  (کارٹون: ظہور)

حالیہ دنوں میں نہ صرف پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں بلکہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے روزمرہ کی اشیا کے داموں کو بھی آگ لگا دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسے میں پاکستانی روپیہ تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے۔

رواں ہفتے ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے مہنگائی کے اعدادوشمار بھی کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 23.98 فیصد تک کی بلند سطح پرپہنچ گئی ہے۔

یہ بالکل کسی دیمک کی مانند انسانوں کو چاٹنے لگی ہے۔ ہر شخص بچت کے لیے کوشاں ہے، مگر پیسے ہیں کہ جیسے کوئی نادیدہ مخلوق انہیں خاموشی سے ہضم کیے جا رہی ہے۔

اس صورت حال کو ظہور نے اپنے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون