ان دنوں گھر میں موجود سمارٹ ڈیوائسز کو آواز کے ذریعے کنٹرول کیا جانا عام ہے لیکن شاؤمی نے اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ان اشیا کو خیالات یا سوچ سے کنٹرول کرنے پر کام شروع کیا ہے۔
دی رجسٹر کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی اپنے انجینیئرز کی مدد سے ’می گو‘ ہیڈ بینڈ پروٹوٹائپ بنایا ہے۔
شاؤمی نے اس حوالے سے چینی میسیجنگ پلیٹ فارم ویبو پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ ڈیوائس دماغی لہروں کا استعمال کرتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ہیڈبینڈ ایک سمارٹ فون سے منسلک ہوتا ہے جو اسے پہننے والے کی دماغی لہروں کو پڑھتا ہے۔
سمارٹ فون دماغی لہروں کے سگنلز کو سمجھتے ہوئے آگے سمارٹ ڈیوائسز کو احکامات جاری کرتا ہے۔
خیالات کے ذریعے ڈیوائسز کو کنٹرول کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے لیکن آواز سے باآسانی احکامات جاری کرنے کی نسبت ایک صارف کا ہر وقت ہیڈ بینڈ پہنننا آسان نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ شاؤمی ماضی میں بھی مختلف آئیڈیاز پر تجربے کر چکا ہے۔