عمران خان اور نئے آرمی چیف کی تقرری

عمران خان کی نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق تجویز پر کارٹونسٹ ظہور کا خاکہ۔

عمران خان اور نئے آرمی چیف کی تقرری (خاکہ ظہور)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کی صورت میں منتخب ہونے والی حکومت کو نیا آرمی چیف تعینات کرنا چاہیے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نیا آرمی چیف لگانے کی اہل نہیں۔

تاہم وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری وقت پر، میرٹ اور قانون کے مطابق کی جائے گی۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ’سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور (حکومتی اداروں کے درمیان) دراڑیں پیدا کرنے کی مبینہ کوششیں انتہائی افسوس ناک اور ملک مخالف ہیں۔‘

عمران خان کی تجویز سامنے آنے کے بعد ملک کے سیاسی منظر نامے پر نئی بحث چل نکلی ہے اور بعض سیاسی ماہرین سمجھتے ہیں کہ عمران خان اپنی مرضی کے آرمی چیف کی تقرری چاہتے ہیں۔

اس صورت حال کو کارٹونسٹ ظہور آج اپنے خاکے میں کچھ یوں پیش کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون