ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کیا ملے گا؟

آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا (آئی سی سی)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔

ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان ہو چکا جبکہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے ورلڈ کپ کے لیے اپنی جرسی بھی جاری کر دی ہے۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا۔

ورلڈ کپ میں کل 45 میچ کھیلے جائیں گے اور فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے سفر کا آغاز انڈیا کے خلاف 23 اکتوبر کو میچ سے کرے گا۔ میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

تاہم ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ ملے گا کیا؟

اس حوالے سے آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 13 نومبر کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 16 لاکھ ڈالر جبکہ رنزر اپ کو آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو چار، چار لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی طرز پر سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70، 70 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

سپر 12 مرحلے میں کھیلے جانے والے کل 30 میچوں میں ہر فاتح ٹیم کو 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سمیت آسٹریلیا، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ دیگر چار ٹیموں کا فیصلہ ورلڈ کے پہلے راؤنڈ کے بعد ہوگا۔

پہلے راؤنڈ میں کھیلنے والی ٹیموں میں نمیبیا، نیدرلینڈز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں جن میں سے چار ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالی فائی کریں گی۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 12 میچ کھیلے جائیں گے جن کی فاتح ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر انعامی رقم ملے گی جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو بھی 40 ہزار ڈالر ہی ملیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ