تاریخ کی وہ پانچ فلمیں جنہوں نے دو ارب ڈالر کمائے

تاریخ میں صرف پانچ فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر کمائی میں دو ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔

’اواٹار‘ جس کا سیکوئل طویل عرصہ انتطار کے بعد دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا، اب بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے(پوسٹر آئی ایم ڈی بی/ ٹوئنٹی ایتھ سینچری فاکس)

کیا آپ کو معلوم ہے کہ تاریخ میں صرف پانچ فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے باکس آفس پر کمائی میں دو ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ’انسائیڈر‘ نے فلموں کی کمائی کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ ’باکس آفس موجو‘ کے ذریعے اس سنگ میل کو عبور کرنے والی پانچ فلموں کی فہرست مرتب کی۔

’اواٹار‘ جس کا سیکوئل طویل عرصہ انتطار کے بعد دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا، اب بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

یہاں ان پانچ فلموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

5- ایونجرز: انفینٹی وار (2018)

اس فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر دو ارب چار کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار754 ڈالر کمائے۔

’انفینٹی وار‘ کے مداح کہانی کے تکلیف دہ نامکمل اختتام کی وجہ سے اس فلم کو دوبارہ ضرور دیکھنے گئے۔

کوئی بھی توقع نہیں کر رہا تھا کہ فلم کا اختتام اس طرح ہوگا جس میں تھانوس (جوش برولین) نہ صرف ایونجرز کو شکست  دے رہا تھا، بلکہ ان کی تمام زندگی کا نصف حصہ بھی چھین رہا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب فلم سینیما میں لگی تو اس نے پہلے ہی ہفتے 64.09 کروڑ ڈالر کمائی کے ساتھ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس کی کمائی صرف 11 دن میں ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی اور پوری دنیا میں اس فلم کی آمدن 48 دنوں میں دو ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرگئی۔

4- سٹار وارز: دی فورس اویکنز (2015)

اس فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر دو ارب چھ کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 700 ڈالر کا بزنس کیا۔

ڈزنی کی ایک کہکشاں میں واپسی، پرانے اور نئے دونوں مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی کیونکہ اس میں اصل کاسٹ کو واپس لایا گیا اور انہیں نئے کرداروں کے ساتھ جوڑ دیا۔

اس وقت ’دی فورس اویکنز‘ نے سب سے بڑے افتتاحی ہفتے(24.79) کروڑ ڈالر کمائی کا ریکارڈ کیا۔

اس سے پہلے وہ تیز ترین 12 دن کے اندر دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی فلم تھی۔

3۔ ٹائی ٹینک (1997)

یہ فلم دنیا میں مجموعی طور پر دو ارب 20 کروڑ 16 لاکھ 47 ہزار 264  ڈالر کما چکی ہے۔

جیمز کیمرون کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی فلم تھی۔

اس وقت لاگت کے حساب سے یہ سب سے مہنگی فلم تھی۔

فلم نے 2012 میں تھری ڈی میں اپنی دوبارہ ریلیز کے دوران بالآخر دو ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرلیا۔

2۔ ایوینجرز: اینڈ گیم (2019)

دنیا بھر میں مجموعی طور پر دو ارب 79 کروڑ 75 لاکھ ایک ہزار 328 ڈالر کمانے والی یہ فلم 2019 میں سینیما کی زینت بنی۔

شائقین جاننا چاہتے تھے کہ آیا باقی بچ جانے والے ایوینجرز دوبارہ کھڑے ہوسکتے ہیں، تھانوس کو شکست دے سکتے ہیں اور ’انفینٹی وار‘ کے اختتام کے اثرات کو پلٹ سکتے ہیں۔

فلم نے باکس آفس کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا بھر میں 1.2 ارب ڈالر سے زائد کی کمائی کی جو ’انفینٹی وار‘ کے افتتاحی ہفتے سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

دو ارب ڈالر کو عبور کرنے کے لیے ’اینڈ گیم‘ کو صرف 11 دن لگے۔

اتنے وقت میں ’انفینٹی وار‘ نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

1۔ اواٹار (2009)

پوری دنیا میں مجموعی طور پر دو ارب 87 کروڑ 90 لاکھ 59 ہزار572 ڈالر کی کمائی کرنے والی یہ فلم 2009 میں ریلیز ہوئی۔

اس وقت ’اواٹار‘ تیز ترین ایک ارب ڈالر بزنس کرنے والی فلم بنی تھی۔

اس کی کمائی 47 دن میں دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

اس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جانے والا سیکوئل ’اواٹار: دی وے آف واٹر‘ دسمبر میں سینیما گھروں کی زینت بنے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم