کراچی کے گلشن اقبال کے رہائشی، نجی سکول کے دسویں جماعت کے طالب علم زین امتیاز نے دسمبر 2018 میں گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ کی ٹیم کے سامنے ایک منٹ میں 32 فونٹ کی پہچان کر عالمی رکارڈ قائم کیا۔
انہیں 5 جولائی 2019 کو اس رکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ زین امتیاز کا ماننا ہے کہ فونٹ عام زندگی میں بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔
بقول ان کے: ’اگر مریم نواز کو فونٹ کی اگر پہچان ہوتی تو وہ کبھی بھی عدالت میں کیلیبری فونٹ والا رکارڈ پیش نہ کرتیں وہ فونٹ جو اس وقت تک بنا ہی نہ تھا۔‘
زین امتیاز کہتے ہیں عالمی ریکارڈ بنانا مشکل نہیں ہے اگر نوجوان تھوڑی سی محنت کریں تو بہت کچھ کرسکتے ہیں۔