مردان کا گرلز کیڈٹ کالج جہاں بیرون ملک سے طالبات آتی ہیں

کالج میں بچیوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کی جاتی ہے اور جدید تقاضوں کی بنیاد پر ان کو تعلیم دی جاتی ہے۔

مردان کے گرلز کیڈٹ کالج میں نہ صرف مردان سے بلکے ملک بھر سے بیرون ملک سے بھی بچیاں کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

گرلزکیڈٹ کالج مردان کے بانی پرنسپل بریگیڈئیر (ر) جاوید سرور نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گرلز کیڈٹ کالج کا قیام خیبر پختونخوا حکومت کی ایک اچھی کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سال 2017 میں گرلز کیڈٹ کالج مردان کی کلاسز عارضی طور پر گرلز کامرس کالج میں شروع کی تھیں جبکہ کالج کی اپنی بلڈنگ زیر تعمیر ہے۔

وائس پرنسپل فائزہ جاوید نے بتایا کہ گرلز کیڈٹ کالج مردان کا آغاز ہوتے ہی کالج میں داخلے کے لیے لوگوں نے رابطے شروع کیے اور اس وقت کالج میں نہ صرف ملک بھرکی طالبات پڑھ رہی ہیں بلکے بیرون ملک مقیم پاکستانی جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، امریکہ، جاپان، متحدہ عرب امارات اور قطر کی طالبات بھی کالج میں پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں بچیوں کی ذہنی اور جسمانی تربیت کی جاتی ہے اور جدید تقاضوں کی بنیاد پر ان کو تعلیم دی جاتی ہے۔ طالبات کو مختلف ملٹری اکیڈمیوں اور آرمی سینٹرز کا وزٹ بھی کروایا جاتا ہے اور کالج میں بھی ملک کی معزز شخصیات کو دعوت دے کر بچیوں کو لیکچرز دیے جاتے ہیں۔

گرلز کیڈٹ کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ کالج کے قیام کا پانچ سال پورے ہو گئے ہیں اور طالبات کا ایک بیچ اس سال فارغ ہو چکا ہے اور وہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج کے لیے بلڈنگ تحصیل تحت بائی میں صوبائی حکومت کی فنڈنگ سے تعمیر ہو رہی ہے جس کا تعمیراتی کام آدھا مکمل ہو چکا ہے۔

بریگیڈئیر (ر) جاوید سرور نے کہا کہ اس وقت کالج میں دو سو تک طالبات پڑھ رہی ہیں اور جگہ کم ہونے کی وجہ سے بہت سی قابل طالبات داخلے سے رہ جاتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کالج کی اپنی بلڈنگ کی تیاری کے کام میں تیزی لائے تو مزید طالبات کو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

پرنسپل نے بتایا کہ کالج میں ایسی ذہین طالبات بھی ہیں جن نے ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن معاشی مشکلات کی وجہ سے کالج میں داخلے سے رہ جاتی تھیں جس کو کالج انتظامیہ کی تعاون سے مخیر حضرات ان کے تعلیمی اخراجات پورے کر رہے ہیں اور یہ بچیاں اپنی تعلیم جاری رکھ کر کالج میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہی ہیں۔

گرلز کیڈٹ کالج مردان کے پرنسپل  نے کہا کہ گرلز کیڈٹ نہ صرف بورڈ امتحانات میں مسلسل پوزیشنیں لے رہی ہیں بلکہ سپورٹس کے مقابلوں میں بھی خیبرپختونخوا کی نمائندگی کر کے قومی سطح پر میڈلز جیت چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرلز کیڈٹ کالج میں طالبات کو آٹھویں جماعت میں داخلے دیے جاتے ہیں جبکہ گیارہویں جماعت میں بھی سپیشل انٹری کے طور پر طالبات کو داخلہ دیا جاتا ہے جس کے لئے طالبات کو انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کر کے میرٹ لسٹ میں آنا پڑتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کیمپس