وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج (سوموار) کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 24 اکتوبر سے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ہم منصب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی سعودی فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
On the invitation of His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman, the Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, Prime Minister Shehbaz Sharif would be paying an official visit to Riyadh on 24th October 2022. @CMShehbaz pic.twitter.com/5FErtyOWHK
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 24, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے وزاعظم منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا غیر ملکی دورہ بھی سعودی عرب کا کیا تھا جس کے دوران ان کی سعودی قیادت بشمول شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔