پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خارجہ کو غزہ کے بارش اور سرد موسم سے متاثرہ مکینوں کی ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ شدید بارشوں کے بعد غزہ میں خیموں میں پانی بھرنے، بے ٹھکانہ بچوں کے محصور ہونے اور بھوک اور شدید سردی کا شکار ہونے کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔
ہفتے کو ہونے والی شدید بارش سے جنگ سے تباہ حال غزہ میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد جان سے گئے جبکہ بے گھر افراد کے تقریباً 70 ہزار خیمے زیر آب آ گئے۔
Deeply concerned about continued Israeli illegal actions to deny basic humanitarian assistance to the brave Palestinian people of Gaza. Heart rending images of tents being flooded and of Gazan children with nowhere to go being trapped and subject to starvation and extreme cold. I strongly condemn these violations of the ceasefire and international law, and this continued aggression toward the Palestinian people. I have directed MOFA to pursue all possible means to escalate humanitarian assistance urgently.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2026
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اتوار کو کہا کہ ’وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے جنوب میں ایک پناہ گاہ میں بے گھر افراد کے خیموں پر ریت کا ایک پشتہ گر گیا۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
وزیر اعظم نے کہا کہ ’غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے اسرائیل کے مسلسل غیر قانونی اقدامات پر مجھے گہری تشویش ہے۔
’میں جنگ بندی اور بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف اس مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ریت کے پشتے سے متاثرہ مقام پر درجنوں افراد کو دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سے کچھ پتھر کی ایک بڑی سلیب اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دیگر بیلچوں کی مدد سے اس کے نیچے کھدائی کر رہے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے مزید خبردار کیا کہ ’بے گھر افراد، خاص طور پر بارشوں کے دوران، ریت کے ڈھیروں اور مٹی کے اونچے ٹیلوں کے قریب خیمے لگانے یا وہاں رہنے سے گریز کریں، کیوں کہ یہ ان کی جان کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔‘
ادارے نے انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے ضروری آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔