آرمی چیف کی تعیناتی: قرعہ فال کس کے نام نکلے گا؟

پاکستان میں ان دنوں آرمی چیف کی تعیناتی اہم موضوع بنا ہوا ہے۔ کارٹونسٹ ظہور اس موضوع کو کچھ یوں دیکھتے ہیں۔

(ظہور)

پاکستان میں ان دنوں آرمی چیف کی تعیناتی انتہائی اہم موضوع بنا ہوا ہے۔

آئین کے تحت یہ تعیناتی وزیر اعظم شہباز شریف نے کرنا ہے، جنھوں نے ان دنوں لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اس معاملے پر مشاورت بھی کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں لکھا: ’میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

’اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ انشاء اللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہو گا۔‘

ن لیگ کے ایک اور سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 29 نومبر سے قبل نئے آرمی چیف کا اعلان ہو گا۔ ’تعیناتی اس دن ہو گی جس دن وزیر اعظم کو سمری موصول ہو گی۔‘

اس تمام صورت حال کو کارنونسٹ ظہور کچھ یوں دیکھتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون