’پاکستان 42 ممالک کو چھوٹے ہتھیار ایکسپورٹ کر رہا ہے‘

کراچی کی آئیڈیاز نمائش میں پاکستان آرڈننس فیکٹری نے بھی حصہ لیا جو سعودی عرب، مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا کے ممالک اور یورپ کی کئی ملکوں کو چھوٹا اسلحہ ایکسپورٹ کر رہی ہے۔

پاکستان کی وفاقی وزارت برائے دفاع کے زیر انتظام پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں واقع دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار بنانے والی ملک کے سب سے بڑے صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی انتظامیہ کے پاکستان پاکستان اس وقت گن، پستول اور دیگر چھوٹے ہتھیار 42 سے زائد ممالک کو ایکسپورٹ کر رہا ہے۔   

پاکستان آرڈیننس فیکٹری بنیادی طور پر افواج پاکستان کے لیے چھوٹے بڑے ہتھیار بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی، مگر اب افواج پاکستان کی ضروریات پوری ہونے کے بعد ہتھیار کو ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے۔   

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے مینیجر پراڈکشن طارق سجاد نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ مختلف ممالک میں پاکستانی چھوٹے ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔   

طارق سجاد کے مطابق، ’ہم ایم پی فائیو مشین گن کے علاوہ سیمی آٹومیٹک پی او فور اور پی او فائیو نہ صرف مقامی کمرشل مارکیٹ بلکہ ایکسپورٹ میں بھی بہت مشہور ہیں۔ ہم مختلف اقسام کے ہتھیار سعودی عرب، مڈل ایسٹ ممالک، جنوبی ایشیا کے ممالک اور یورپ کی کئی ممالک سمیت 42 سے زائد ممالک کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔‘

طارق سجاد کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری تمام دوست ممالک کو ہتھیار ایکسپورٹ کر رہی ہے۔   

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی