راولپنڈی ٹیسٹ شیڈول کے مطابق شروع: انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد اس میچ کے شیڈول کے مطابق شروع ہونے پر شک کے بادل منڈلانے لگے تھے۔

یکم دسمبر 2022 کی اس تصویر میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ سے قبل مصافحہ کرتے ہوئے(اے ایف پی)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق شروع ہو چکا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیتی جس کے بعد کپتان بین سٹوکس نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا نے اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مطلع کیا ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میدان میں اتارنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ’انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان راولپنڈی میں یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہو گا۔‘

بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’بعض انگلش کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے حوالے سے فیصلہ جمعرات کی صبح تک موخر کر دیا گیا ہے۔‘

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اگر وائرل انفیکشن سے متاثرہ انگلش کھلاڑی جمعرات کو کھیلنے کے قابل نہ ہوئے تو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز جمعے کو ہو گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بدھ کو ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

بدھ کی صبح انگلینڈ کے صرف پانچ کھلاڑی ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے آئے جبکہ سکواڈ کے باقی ارکان ہوٹل میں ہی رہے تھے۔

ٹیم کے ترجمان ڈینی روبن نے بیماری کی اصل نوعیت اور متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔ 

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹد پریس (اے پی) کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیمار کھلاڑیوں کو ’آرام کرنے کے لیے ہوٹل میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔‘

انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی جو روٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے ٹیم کے کچھ کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ کل میدان میں موجود ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ