پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بعض انگلش کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے حوالے سے فیصلہ جمعرات کی صبح تک موخر کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق اگر وائرل انفیکشن سے متاثرہ انگلش کھلاڑی جمعرات کو کھیلنے کے قابل نہ ہوئے تو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز جمعے کو ہو گا۔
اس سے قبل بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کا فیصلہ جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے کیا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
We have agreed with @TheRealPCB to delay the decision on the commencement of the first Test, which is due to start on Thursday, until 2.30am GMT (7.30am local) tomorrow.#PAKvENG
— England Cricket (@englandcricket) November 30, 2022
پی سی بی کے مطابق اگر اس ٹیسٹ میچ کو ایک دن کے لیے موخر کیا گیا تو اس کا آغاز جمعہ دو دسمبر سے ہو گا لیکن اس سے سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں کے شیڈول پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کا فیصلہ موخر کرنے کی تصدیق انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔
اس سے قبل بدھ کی صبح انگلینڈ کے صرف پانچ کھلاڑی ہیری بروک، زیک کرولی، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور جو روٹ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرنے آئے جبکہ سکواڈ کے باقی ارکان ہوٹل میں ہی رہے۔
The PCB and ECB are in discussions regarding the commencement of the 1st #PAKvENG Test as some England players are down with viral infection. The PCB continues to monitor the situation, is in contact with the ECB and will provide further updates in due course.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2022
ٹیم کے ترجمان ڈینی روبن نے بیماری کی اصل نوعیت اور متاثرہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹد پریس (اے پی) کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بیمار کھلاڑیوں کو ’آرام کرنے کے لیے ہوٹل میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔‘
انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی جو روٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کے ٹیم کے کچھ کھلاڑی انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ کل میدان میں موجود ہوں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بین سٹوکس کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک دن کے لیے ملتوی کرنا پڑی اور اب یہ تقریب جمعرات (یکم دسمبر) کو پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹاس سے قبل ہوگی۔
انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مہمان ٹیم نے راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔