کئی سالوں کے بائیکاٹ کے بعد یو اے ای کے صدر قطر میں

چار عرب ملکوں کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم ہونے کے بعد یو اے ای کے صدر پہلی بار دوحہ پہنچے ہیں۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان پانچ، دسمبر، 2022 کو دوحہ میں ملاقات ہوئی (اے ایف پی/یو اے ای کی وزارت برائے صدارتی امور

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سوموار کو اچانک قطر جا پہنچے جہاں ان دنوں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ جاری ہے۔

چار عرب ملکوں کی جانب سے کئی سال تک قطر کا بائیکاٹ ختم ہونے کے بعد یو اے ای کے صدر کا یہ پہلا دورہ قطر ہے۔

خبر رساں ادارے ای پی کے مطابق 2017  میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور سعودی عرب نے قطر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید النہیان نے یہ دورہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وام کی رپورٹ میں کہا گیا ’یہ دورہ دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات کو وسعت دے گا۔‘

ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ، جس میں قطر کا سامنا لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور سے ہوا تھا، میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بطور مہمان شریک ہوئے۔ اس موقعے پر مصر کے صدر عبدالفتح السیسی بھی موجود تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے، جو اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے، اگلے روز امیر قطر کو ورلڈ کپ کے انعقاد کی مبارک باد دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا