تھائی لینڈ: سمندری طوفان سے بحری جہاز الٹ گیا

تھائی لینڈ کے سمندر میں ڈوبنے والے فوجی بحری جہاز کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز اور بحری جہازوں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

رائل تھائی نیوی کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق رات کے وقت بعض سیلرز نے کشتیوں میں چھلانگ لگا کر جان بچائی(اے ایف پی/رائل تھائی نیوی)

تھائی لینڈ کے سمندر میں ڈوبنے والے فوجی بحری جہاز کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز اور بحری جہازوں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوموار کو جاری اس آپریشن میں ان 30 لاپتہ فوجیوں کو تلاش کیا جا رہا ہے جو ڈوبنے والے بحری جہاز پر سوار تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک درجنوں سیلرز کو سمندر سے نکالا جا چکا ہے۔

تھائی بحریہ کا جہاز ایچ ٹی ایم ایس سخوتائی خلیج تھائی لینڈ میں گشت کے دوران ملک کے جنوب مشرقی ساحل سے 37 کلو میٹر کے فاصلے پر اتوار کی رات سمندر میں ڈوب گیا تھا۔

رائل تھائی نیوی کی جاری کردہ تصاویر کے مطابق رات کے وقت بعض سیلرز نے کشتیوں میں چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ نیوی کا کہنا ہے کہ 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

تھائی بحریہ کے ترجمان ایڈمرل پوگ کرونگ مونٹراڈپالن کے مطابق پیر کی سہ پہر کے بعد بھی 31 سیلرز لاپتہ ہیں۔

بحریہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو سی ہاک ہیلی کاپٹر اور دو فریگیٹ اور ایک بحریہ جہاز لاپتہ سیلرز کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھائی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحریہ جہاز برقی نظام کو نقصان پہنچنے کے بعد سمندر میں ڈوبا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’بحریہ جہاز کے آپریٹنگ نظام نے کام بند کر دیا جس کے نتیجے میں جہاز بے قابو ہو گیا۔‘

نیوی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحری جہاز الٹا ہوا ہے جب کہ ایک ویڈیو میں امدادی کشتی جہاز کے قریب دیکھی جا سکتی ہے۔

بحریہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں بچ جانے کے بعد جہاز کا عملہ کمبل میں لپٹا دکھائی دے رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں جنوبی تھائی لینڈ کے متعدد علاقے طوفانوں کی زد میں آ چکے ہیں۔

یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایچ ٹی ایم ایس سخوتھائی 1987 میں تھائی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ امریکہ میں یہ جہاز ٹاکوما بوٹ بلڈنگ نامی کمپنی نے بنایا تھا جس کا اب وجود ختم ہو چکا ہے۔

2018  میں تھائی لینڈ کے مغربی ساحل پر فوکٹ جزیرے کے قریب سیاحوں کی ایک کشتی جس میں زیادہ تر چینی سیاح سوار تھے الٹ گئی۔ اس حادثے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ تھائی لینڈ کی حالیہ تاریخ میں کشتی کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا