برازیل: ڈرون شو سے پیلے کو خراج تحسین

برازیل کے جنوبی ساحلی شہر سانتوس میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈرون شو اور آتش بازی کے ذریعے برازیل کے آنجہانی فٹ بال سٹار پیلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

برازیل کے جنوبی ساحلی شہر سانتوس میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ڈرون شو اور آتش بازی کے ذریعے برازیل کے آنجہانی فٹ بال سٹار پیلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقعے پر سانتوس میونسپلٹی کی سڑکیں فٹ بال کے عظیم کھلاڑی پیلے کی یاد منانے والے لوگوں سےبھر گئیں۔ پیلےجمعرات 29 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔

ڈرونز پیٹرن کے ذریعے پیلے اور ان کے کھیل کے منفرد انداز کی تصویر کشی کرتے ہوئے اعداد و شمار بنائے گئے جب کہ بڑی سکرینز پر آنجہانی فٹ بالر کی تصاویر چلائی گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پیلے جن کا نام ایڈسن آرانٹس تھا، 1956 میں سانتوس فٹ بال کلب میں شامل ہوئے اور اس چھوٹے سے ساحلی کلب کو فٹ بال کے مشہور ترین کلبز کی فہرست میں شامل کر دیا۔

پیلے کا انتقال جمعرات کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 27 منٹ پر ہوا۔

وہ بڑی آنت کے پھیلتے ہوئے کینسر کے نتیجے میں متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے ساؤ پالو کے البرٹ آئن سٹائن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 82 سال تھی۔

برازیل نے ان کی موت پر افسوس کے لیے سرکاری طور پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جب کہ عالمی رہنماؤں، دنیا بھر سے فٹ بال کے شائقین اور ان کے دوستوں نے پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پیلے نے ایک ہزار 281 گول کیے جو عالمی ریکارڈ ہے اور وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین بار ورلڈ کپ جیتا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا