جدید تحقیق: امریکی بچوں میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ

طبی جریدے پیڈیاٹرکس میں منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق2017 میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے صرف 200 سے زیادہ بچوں نے بھنگ ملی غذائی مصنوعات کا استعمال کیا، جبکہ 2021 میں یہ تعداد تین ہزار سے زیادہ پائی گئی۔

نیویارک میں ایک نوجوان 29 دسمبر 2022 کو چرس کی قانونی دکان کے باہر بھرا ہوا سگریٹ پی رہا ہے (اے ایف پی)

ایک سائنسی تحقیق کے مطابق حالیہ برسوں میں امریکہ میں حادثاتی طورپر پر بھنگ استعمال کرنے والے بچوں کی تعداد میں تقریبا 15 گنا اضافہ ہوا ہے۔
طبی جریدے پیڈیاٹرکس میں منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق2017 میں پانچ سال یا اس سے کم عمر کے صرف 200 سے زیادہ بچوں نے بھنگ ملی غذائی مصنوعات کا استعمال کیا، جبکہ 2021 میں یہ تعداد تین ہزار سے زیادہ تھی۔
اکثر کینڈی، چاکلیٹ یا کوکیز کی شکل میں فروخت ہونے والی خوردنی اشیا بچوں کو پرکشش لگتی ہیں، لیکن یہ مریضوں کے کم وزن کی وجہ سے سنگین نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اگرچہ پانچ سالہ مطالعے کے دوران بچوں کی جانب سے اس طرح استعمال کے سات ہزار واقعات میں کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی، تقریبا آٹھ فیصد بچوں کو انتہائی نگہداشت میں داخل کروانا پڑا جبکہ تقریبا 15 فیصد ہسپتال میں داخل ہوئے۔
متاثرہ بچوں کی اوسط عمر تین سال تھی۔
بچوں میں ظاہر ہونے والی علامات میں مرکزی اعصابی نظام کا ڈپریشن، کوما میں جانا، ٹیکی کارڈیا اور قے آنا شامل ہیں۔ مریضوں کا علاج انٹراوینس فلوئڈ سے کیا گیا۔
سال2017 میں جب مطالعہ شروع ہوا تو، تفریح کے لیے بھنگ کا استعمال صرف آٹھ امریکی ریاستوں اور واشنگٹن میں قانونی تھا، جبکہ مئی 2022 کے آخر تک اسے 18 ریاستوں میں قانونی قرار دیا جا چکا تھا۔

مطالعہ کے مصنفین نے لکھا کہ ’اضافے کی وجہ کا تعلق زیادہ ریاستوں میں تفریحی استعمال کو قانونی قرار دینے کے ساتھ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)


اس کا 90 فیصد استعمال گھروں کے اندر ہو رہا ہے۔ محققین نے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھنگ کو بند ڈبوں میں ایسی جگہ رکھیں جو بچوں کی پہنچ سے دور ہوں۔

مصنفین نے لکھا کہ ’بھنگ والی مصنوعات کو نہ صرف بچوں کے لیے ممنوع پیکنگ میں رکھنا چاہیے، بلکہ انہیں سادہ لیبل کے ساتھ مبہم پیکنگ میں ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں ضرورت سے زیادہ استعمال کے خلاف انتباہ کرنے والی مصنوعات پر واضح انتباہ لیبل ہونا چاہیے۔‘
کیلیفورنیا سمیت کچھ امریکی ریاستوں نے پہلے ہی اس طرح کے اقدامات کیے ہیں، لیکن بھنگ کی مصنوعات کو کس طرح پیک کیا جاتا ہے اس کے بارے میں ملک بھر میں کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق