چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘ گرفتار

35 سالہ کیرکی بائیز کو ان کے ایک مشتبہ ساتھی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، جو بینک لوٹنے سمیت پینسلوانیہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درج کیے جانے والے دیگر مقدمات کا سامنا کریں گے۔

ایف بی آئی نے گرفتاری سے قبل ’گلابی پھولن دیوی‘ کی گرفتاری میں مدد دینے کے عوض دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا (ایف بی آئی ٹوئٹر)

امریکہ کے مشرقی ساحل پر چار بینک لوٹنے والی ’گلابی پھولن دیوی‘ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔

35 سالہ کیرکی بائیز کو ان کے مشتبہ ساتھی 38 سالہ الکسیس مورالیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس جوڑے کو پہلی ڈکیتی کے ایک مہینے بعد شارلٹ ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ ایک ماہ قبل دونوں نے پینسلوانیہ کے ارٹاؤن بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس کے بعد 20 جولائی کو کی جانے والی ڈکیتی کے تین دن بعد ڈیلوئیر رہبوتھ میں ایم اینڈ ٹی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔

24 جولائی کو کیرکی نے نارتھ کیرولینا کے علاقے ایڈن کے جنوبی بینک میں ڈکیتی کی۔ ان کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین ڈکیتی کی واردات نارتھ کیرولینا کے علاقے ہاملیٹ میں واقع بی بی اینڈ ٹی بینک میں جمعے کو کی گئی۔

ان میں سے کم سے کم تین وارداتوں میں ملزمہ کی جانب سے بینک کیشئیر کو لکھ کر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی نے گرفتاری سے قبل ’گلابی پھولن دیوی‘ کی گرفتاری میں مدد دینے کے عوض دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔

بائیز اور مورالیس شمالی کیرولینا میں بینک لوٹنے سمیت پینسلوانیہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درج کیے جانے والے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ اس کے علاوہ جوڑے کے خلاف اضافی مقدمات درج کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ملزمہ کو ’گلابی ڈاکو‘ کا انوکھا نام ایف بھی آئی کی جانب سے دیا گیا، جس کی وجہ دو وارداتوں کے دوران ان کے ہاتھ میں گلابی بیگ کی موجودگی بتائی گئی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین