کلفٹن کے ’چھوٹے کنارے‘ پر گزرا ایک دن

سی ویو کے بعد کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں میں تفریح کے لیے چھوٹا کنارہ مقبول ہوتا جارہا ہے۔

کراچی کے ساحلوں پر اونٹ کی سواری ایک سستی تفریح ہے (تصاویر: امر گرڑو)

کراچی کے مشہورِ زمانہ ساحل سی ویو سے متصل کلفٹن کے ساحل پر ڈولمن مال کے عقب میں واقع حصے کو خوانچہ فروش ’چھوٹا کنارہ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

سی ویو کے بعد کراچی کی کچی آبادیوں کے رہائشیوں میں تفریح کے لیے چھوٹا کنارہ مقبول ہوتا جارہا ہے۔

اس چھوٹے کنارے پر گزارے گئے ایک دن کے دوران لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں روزمرہ کے دن کیسے گزرتے ہیں۔

چھوٹے کنارے پر ہر روز ہی لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔

ڈولمن شاپنگ مال کے عین عقب میں واقع چھوٹا کنارہ شہر کے غریبوں کی تفریح گاہ بنا ہوا ہے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائی خواتین اور بچے نہانے کے لیے چھوٹے کنارے کا رخ کرتے ہیں۔

والدین کے ساتھ آنے والے بچے بندر کے تماشے سے محظوظ ہوتے ہیں۔  

شہری حکومت کی جانب سے اس ساحل پر  آنے والوں کو خبردار کرنے کے لیے ایک پرانا بورڈ تو نصب ہے مگر ایمرجنسی کے لیے کوئی غوطہ خور یا کوئی اور انتظام نظر نہیں آتا۔

اس ساحل کے خوانچہ فروشوں کے ٹھیلوں کی مرمت کے لیے مستری بھی موجود ہوتا ہے۔

ساحل کی ہوا میں اڑتی پلاسٹک کی پتنگیں بچوں میں مقبول ہیں۔  

ساحل پر چنے، مکئی اور دال بیچنے والے بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔

سمندر میں شہر کا کچرا پھینکا جاتا ہے جو لہروں کے ساتھ کنارے پر آجاتا ہے۔

ساحل پر کچرے کے ساتھ چھوٹی اور بڑی سیپیاں بھی آتی ہیں۔

سیپیوں کو چن کر یہاں کے خوانچہ فروش ساحل پر آنے والے لوگوں کو فروخت کرتے ہیں۔

ساحل پر آنی والی سیپیوں سے بنائی گئی مختلف اشیا لوگوں میں مقبول ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی