کیفی خلیل کا ’کہانی سنو‘ ڈچ گلوکارہ کی آواز میں

نیدر لینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں گا رہی ہیں۔

ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز اپنی آواز میں کیفی خلیل کا گانا گا کر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے (سکرین گریب)

کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اب اتنا مشہور ہو گیا ہے کہ اسے ایک ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی آواز میں گا کر اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے  لیاری کے بلوچ گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو اب تک مختلف گلوکار اپنی آواز میں گا چکے ہیں۔

نیدر لینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں گا رہی ہیں۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ مداحوں کو تقسیم کر رہی ہے، جن میں سے بعض ان کی آواز میں اس گانے کو سراہ رہے ہیں تو کچھ کو یہ کوشش زیادہ بھائی نہیں۔

کنزا رسول نامی صارف نے اسی گانے کے کمنٹ میں لکھا کہ ’سری، میرے لیے یہ گانا سنا کر دکھاؤ۔‘

مسٹر ڈی پی اپنے کامنٹ میں لکھتے ہیں کہ ’فیلینگ ہی ختم کر دی۔‘


تو دوسری جانب کیفی خلیل نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے گلاب اور دل کے ایموجی سے ایما کی اس کوشش کو سراہا۔

انشا نامی صارف نے کہا کہ ’بہترین، بہت ہی خوبی سے گایا گیا ہندی گانا۔‘

آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ اس سے قبل ایما ہیسٹرز اپنی آواز میں سپر ہٹ گانا ’پسوڑی‘ بھی گا کر سب کو حیران کر چکی ہیں۔

پسوڑی کی ویڈیو نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی اور پوسٹ میں لکھا تھا کہ 2023 کے آغاز کے لیے اس سے بہتر اور کیا چیز ہوگی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ