علی سیٹھی کی ’پسوڑی‘ اب انگریزی اور عربی زبان میں بھی

پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شے گل کا گانا پسوڑی پاکستان اور بھارت میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اب براعظم افریقہ میں بھی گونج رہا ہے۔

حال ہی میں کوک سٹوڈیو افریقہ نے پسوڑی کو گلوبل فیوژن کے ساتھ ریلیز کیا ہے(سکرین گریب)

پاکستانی گلوکاروں علی سیٹھی اور شے گل کا گانا پسوڑی پاکستان اور بھارت میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اب براعظم افریقہ میں بھی گونج رہا ہے۔

کوک سٹوڈیو پاکستان کے لیے گایا گیا علی سیٹھی اور شے گِل کا یہ گانا پاکستان اور انڈیا کے علاوہ پوری دنیا میں پسند کیا گیا اور ریلیز کے چھ مہینوں میں یہ گانا کوک سٹوڈیو کے آفیشل اکاؤنٹ پر 33 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ یہ گانا 2022 کا اب تک کا سب سے مقبول پاکستانی گانا رہا تو شاید یہ غلط نہیں ہوگا اور یہ کافی عرصے سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

حال ہی میں کوک سٹوڈیو افریقہ نے پسوڑی کو گلوبل فیوژن کے ساتھ ریلیز کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

18 اگست کو ریلیز ہونے والے کوک سٹوڈیو افریقہ نے پسوڑی ری مکس جاری کیا جس میں نائیجیریا کے گلوکار ریکاڈو بینکس اور مصر کے مروان موسیٰ اور پاکستان کے علی سیٹھی شامل ہیں۔

 گانے میں مختلف زبانوں کو شامل کرتے ہوئے انگریزی، نائجیرین، مصری اور اردو کا فیوژن بنایا گیا ہے اور افریقن اور مصری ورژن میں پیش ہونے والے گانے پسوڑی کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

ایک صارف شازیہ ثاقب نے گانا شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ دوسری بار محبت ہو گئی ہے۔

رافع محمود نے ٹویٹ کی کہ یہ سُپر کوول ریمکس ہے اور اب مجھے مار سکتے ہو۔

زینب نے گانا شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ کیا یہ ہماری پہلی جیت ہے؟

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی