شارک ٹینک: کروڑ کی تنخواہ ٹھکرا کر دس ہزار کی نوکری کرنے والی ونیتا

ٹی وی پروگرام شارک ٹینک انڈیا کی ونیتا سنگھ نے بتایا کہ ایم بی اے کرنے کے بعد انہیں ایک کروڑ انڈین روپے سالانہ کی نوکری آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

ونیتا سنگھ شگر کاسمیٹکس کی شریک بانی ہیں (تصویر سونی ٹی وی/ یوٹیوب)

ونیتا سنگھ بزنس ریئلٹی ٹیلی ویژن سیریز ’شارک ٹینک انڈیا‘ کی ججوں میں سے ایک ہیں۔

ونیتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے2007 میں احمد آباد میں ایم بی ایم اے کی تعلیم مکمل کی تو انہیں سالانہ ایک کروڑ انڈین روپے تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

انڈین اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ونیتا نے بڑی تنخواہ والی نوکری کرنے کی بجائے ذاتی سٹارٹ اپ پر کام شروع کر دیا جس میں انہیں ماہانہ 10 ہزار روپے ملتے تھے۔

ونیتا کا کہنا ہے کہ انہیں جتنی تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش کی گئی یہ انڈیا میں اپنی نوعیت کی پہلی آفر تھی۔ بعد میں انہیں افسوس ہوا کہ انہیں یہ موقع ہاتھ جانے نہیں دینا چاہیے تھا۔

کرلی ٹیلز کے ساتھ گپ شپ میں ونیتا نے بتایا کہ 2007 میں کسی انڈین بزنس سکول کے گریجویٹس کو ایک کروڑ روپے تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش کبھی نہ کی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ آئی آئی ایم (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ احمد آباد) میں پہلا موقع تھا کہ ایک بینک آگے بڑھا اور کہا کہ اگر ہم یہ ہارورڈ یا وارٹن کے گریجویٹس کو دے سکتے ہیں تو ہم انڈین بزنس سکول کے گریجویٹس کو کیوں نہیں دے سکتے؟

’انہوں نے اس پیشکش کو ایک کروڑ انڈٰن روپے تک لے جانے کا فیصلہ کیا جو واقعی دو لاکھ ڈالر بنتے ہیں اور اس طرح خبر بن گئی کیوں یہ انڈیا میں اپنی  طرز کی پہلی پیشکش تھی۔‘

’شوگر کاسمیٹکس‘ کی شریک بانی نے انکشاف کیا کہ جب نوکری کی پیشکش آئی تو انہوں نے پہلے کبھی ملازمت نہیں کی تھی۔

اس طرح خبریں بھی بنیں کیوں کہ وہ اس وقت صرف 23 سال کی تھیں۔ انہوں نے کہیں ملازمت نہیں کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیا یہ تھا کہ کسی نوجوان کو بڑی پیشکش کی جائے اور وہ بھی کسی لڑکی کو۔

ونیتا نے یہ پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ ایک کاروباری شخصیت بننا چاہتی تھیں۔

ونیتا کے بقول: ’مجھے کاروبار میں قدم جمانے میں 10 سال سے زیادہ وقت لگا۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے فیصلے پر پشیمان ہیں تو انہوں نے کہا ’یقیناً، کئی بار افسوس ہوا۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی ذاتی سروسز کمپنی سے پہلی تنخواہ صرف دس ہزار روپے ملی۔

ونیتا نے بتایا کہ وہ اس وقت ممبئی میں ایک کمرے کے  سادہ سے گھر میں رہ رہی تھیں جس کی چھت ٹپکتی تھی اور کرایہ پانچ ہزار روپے تھا۔

اس وقت شارک ٹینک انڈیا کا سیزن ٹو اپنے اختتامی ہفتے میں ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی