پاکستان ۔ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

13 جنوری 2023 کی اس تصویر میں کراچی کے انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان (دائیں) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن (بائیں) کو رن آؤٹ کرتے ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت دو اپریل بروز اتوار صبح 11 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

مہمان ٹیم پاکستان کے ساتھ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے لے کر تین ہزار روپے تک رکھی ہے۔

انکلوژر اور قیمتیں درج ذیل ہیں:

۔ وی وی آئی پی انکلوژر (وسیم اکرم) – ساڑھے تین ہزار روپے

۔ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) – دو ہزار روپے

۔  پریمیئم (راجا اور سعید انور) – ایک ہزار روپے

۔ فرسٹ کلاس (عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) – پانچ سو روپے

۔ جنرل (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس) – ڈھائی سو روپے

پہلے مرحلے میں ٹکٹ pcb.bookme.pk پر آن لائن دستیاب ہوں گے اور شائقین انہیں اصل شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے خرید سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسرے مرحلے میں ٹکٹس سیل پوائنٹ سے حاصل کیے جا سکیں گے اور چھ اپریل سے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق سیل پوائنٹ کے متعلق تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

سٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ یا 18 سال سے کم عمر افراد کو بے فارم لانا ہوگا۔

پانچ میں سے آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ایک روزہ میچ بھی راولپنڈی میں ہوگا۔

ایک روزہ پانچ میچوں کی سیریز کے آخری چار مقابلے کراچی میں ہوں گے۔

راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول

14 اپریل — پہلا ٹی ٹوئنٹی

15 اپریل — دوسرا ٹی ٹوئنٹی

17 اپریل— تیسرا ٹی ٹوئنٹی

20 اپریل— چوتھا ٹی ٹوئنٹی

24 اپریل— پانچواں ٹی ٹوئنٹی

 ون ڈے سیریز کا شیڈول

26 اپریل— پہلا ون ڈے

30 اپریل— دوسرا ون ڈے

تین مئی— تیسرا ون ڈے

پانچ مئی— چوتھا ون ڈے

سات مئی— پانچواں ون ڈے

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ