دبئی میں گاڑی کی نمبر پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے علاوہ ہفتے کو دبئی میں ایک چیریٹی نیلامی میں منفرد موبائل نمبرز بھی فروخت کیے گئے جس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ’ون بلین میلز انڈوومنٹ‘ پروگرام کے لیے نصف ارب کا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔

اماراتی تاجر سعید خوری کے قائم کردہ سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سات نمبر کی یہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگا نمبر بن گیا (امارات آکشن/ انسٹاگرام)

دبئی میں ایک گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام کی گئی ہے۔ سات نمبر کی یہ پلیٹ ماہ رمضان کے دوران مستحقین کو خوراک فراہم کرنے کے لیے دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر عطیہ اکھٹا کرنے کی مہم کے تحت فروخت کی گئی۔

یہی نہیں بلکہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے علاوہ ہفتے کی شب دبئی میں ایک چیریٹی نیلامی کے دوران منفرد موبائل نمبرز بھی فروخت کیے گئے جس کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ’ون بلین میلز انڈوومنٹ‘ پروگرام کے لیے نصف ارب کا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

اماراتی تاجر سعید خوری کے قائم کردہ سابقہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سات نمبر کی یہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ متحدہ عرب امارات میں سب سے مہنگا نمبر بن گیا۔

سعید خوری نے 2008 میں ایک چیریٹی نیلامی میں ابوظہبی کی ایک نمبر والی پلیٹ کے لیے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان مہم میں نصف ہدف کو اس وقت پورا کر لیا گیا جب 87 ہزار سے زیادہ اہم شراکت داروں نے 14 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا۔

متحدہ عرب امارات کے خیراتی فنڈ کا مقصد ایک ارب امارتی درھم اکٹھا کرنا ہے جس کے تحت ایک درھم سے ایک کھانا فراہم کیا جائے گا۔

گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سب سے بڑا رمضان فوڈ ایڈ انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبداللہ الگرگاوی نے کہا: ’مہم کے لیے 87  ہزار عطیہ دہندگان کی جانب سے 50 کروڑ درھم فراہم کرنا متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی کی یکجہتی اور بانٹنے جیسی اقدار کے عزم کا ثبوت ہے جو ہماری ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ مہم گذشتہ تین سالوں سے خوراک کی تقسیم کی کامیاب سکیم کا حصہ ہے۔

رمضان 2020 میں متحدہ عرب امارات نے کرونا وبا کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک کروڑ کھانوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا اور سب سے بڑا یکجہتی کا مظاہرہ تھا۔ اس کے بعد رمضان 2021 میں 10 کروڑ کھانوں کی مہم چلائی گئی جو کہ عرب خطے، افریقہ اور ایشیا کے 20 ممالک تک پھیلی ہوئی سب سے بڑی علاقائی فوڈ سپورٹ مہم تھی۔

گذشتہ سال سے ایک ارب کھانوں کی مہم علاقائی طور پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فوڈ سپورٹ پروگرام تھا جس کے تحت 50 ممالک میں ایک ارب کھانے فراہم کیے گئے اور بھوک مٹانے کی عالمی کوششوں میں متحدہ عرب امارات کے تعاون کو آگے بڑھایا گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا