انڈیا: گیس کے اخراج سے 11 اموات، متعدد افراد بے ہوش

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اہلکار اور دیگر حکام 6 جنوری 2022 کو احمد آباد میں واقع وشوا پریم ملز کے باہر موجود ہیں جہاں گیس لیک ہونے کے سبب کم از کم چھ افراد کی اموات ہوئی تھیں (اے ایف پی)

ایک ضلعی عہدیدارکے مطابق انڈیا کی شمالی ریاست پنجاب کے بڑے صنعتی شہر لدھیانہ میں اتوار کو ایک فیکٹری میں گیس کے خارج ہونے سے کم از کم 11 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ 11 بے ہوش ہو گئے ہیں۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کی ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں، ڈاکٹرز کی ایک ٹیم اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ واقعہ لدھیانہ کے علاقے گیاس پورہ میں پیش آیا ہے۔

سب ڈویژن مجسٹریٹ ویسٹ سواتی کے مطابق: ’یقینی طورپر یہ ایک گیس لیک کا معاملہ ہے، لوگوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور ریسکیو آپریشن کرے گی۔ اس حادثے میں نو افراد کی موت ہوئی اور 11 بیمار ہیں۔‘

ایک اور افسر نے کہا کہ ’صحیح وجہ تب ہی سامنے آئے گی جب ہم وہاں جائیں گے، این ڈی آر ایف کی ٹیم اس میں ماہر ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مرنے والوں میں چھ مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ ان کی شناخت 35 سالہ سوروو، 35 سالہ ورشا، 10 سالہ آرین، 16 سالہ چلو، 13 سالا ابھے، 40 سالہ کلپیش، 40 سالہ خاتون، 25 سالہ خاتون، 25 سالہ مرد، نیتو دیوی اور نونیت کمار شامل ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے فائر برگیڈ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’مقامی وقت صبح 7:15 کے قریب انہیں گیس لیک اور اچانک اموات کے متعلق ایک کال موصول ہوئی۔ ٹیم جائے وقوع پر پہنچی تو لوگ سڑک کنارے بے ہوش پڑے ہوئے تھے۔‘

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پولیس، انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا