گوچی کے ایونٹ میں خالی بیگ لانے پر عالیہ بھٹ کی ٹرولنگ

ایک صارف نے لکھا: ’مجھے لگتا ہے کہ وہ اپنا سامان گھر بھول گئی ہیں۔‘

16 مئی کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہونے والے ایونٹ میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو سیاہ لباس پہنے ٹرانسپیرنٹ بیگ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: عالیہ بھٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ)

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو گذشتہ دنوں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے گیونگ بوک گنگ پیلس میں اطالوی لگژری برانڈ گوچی کے کروز 2024 شو میں برانڈ کا جیکی 1961 کا خالی ٹرانسپیرنٹ بیگ لے جانے پر مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

16 مئی کو ہونے والے اس ایونٹ کے بعد وائرل ہونے والی تصاویر میں 30 سالہ بالی وڈ اداکارہ کو سیاہ لباس پہنے بیگ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایک ایسے وقت میں اس ایونٹ میں شرکت کی، جب انہیں گذشتہ ہفتے ہی اطالوی لگژری ہاؤس کی پہلی انڈین سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

جب سے ایونٹ کی تصاویر آن لائن سامنے آئیں، مداح عالیہ بھٹ کے بیگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔

کسی نے لکھا: ’بھائی پرس کا مقصد کم از کم کچھ چیزیں رکھنا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک اور شخص نے مزید کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ وہ اپنا سامان گھر میں بھول گئی ہیں۔‘

کسی نے لکھا: ’تو بیگ خالی ہے؟‘

ایک اور مداح نے لکھا: ’انہوں نے بیگ میں لپ گلوس ڈالنے کی زحمت بھی نہیں کی۔‘

عالیہ بھٹ نے اس سال میٹ گالا میں بھی ڈیزائنر پربال گرونگ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔

فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی سٹار اداکارہ نے سفید موتیوں سے جڑا ہوا کاؤچر بال گاؤن پہنا تھا،

تقریب کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا: ’میں ہمیشہ شینل کی مشہور دلہنوں سے متاثر رہی ہوں۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by VOGUE India (@vogueindia)

ان کا مزید کہنا تھا: ’ہر سیزن میں (ڈیزائنر) کارل لیگرفیلڈ کی ذہانت سب سے زیادہ جدید اور حیرت انگیز لباس کے ذریعے سامنے آئی۔ آج رات میں اس (لباس) سے متاثر ہوئی تھی اور خاص طور پر سپر ماڈل کلاڈیا شیفر کے 1992 کی چینل برائیڈل لُک سے۔‘

بقول عالیہ: ’میں کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو اصلی محسوس ہو اور فخر کے ساتھ انڈیا میں بنایا گیا ہو۔ ایک لاکھ موتیوں سے بنائی گئی کڑھائی پربال گرونگ کی محبت سے بھرپور محنت ہے۔ مجھے میٹ گالا میں اپنی پہلی شرکت کے دوران آپ کا بنایا گیا لباس پہننے پر بہت فخر ہے۔‘

عالیہ بھٹ اس بار کرن جوہر کی فلم ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں جیا بچن، شبانہ اعظمی اور دھرمیندر بھی ہیں۔ یہ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل