ششی تھرور کے ساتھ تصویر پر خاتون کی ٹرولنگ کیوں؟

انڈیا میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی ایک ادبی میلے کے دوران ایک خاتون کے ساتھ لی گئی تصویر سامنے آنے کے بعد خاتون کو ٹرول کیا گیا تھا، جس پر ششی تھرور نے بھی ردعمل ظاہر کیا۔

انڈیا میں کانگریس کے رہنما ششی کی ایک خاتون کے ساتھ لی گئی تصویر، جس پر ٹرولنگ کی گئی (تصویر: @breezeishername)

انڈیا میں کانگریس کے ایک سینیئر رہنما ششی تھرور نے بدھ کو ایک تقریب میں ایک خاتون کے ساتھ اپنی تصویر پر تنقید کرنے والوں سے کہا ہے کہ انہیں احساس ہونا چاہیے کہ وہ حقیقی انسانوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔

ششی تھرور کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا، جب ایک خاتون نے انڈین رہنما کے ساتھ لی گئی تصویر پر ٹرولنگ کے نتیجے میں وہ تصویر ڈیلیٹ کردی تھی۔

انڈین خاتون، جن کا نام واضح نہیں ہے، نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا: ’میرا دل ٹوٹ رہا ہے کہ کس طرح دائیں بازو کے لوگ تھرور صاحب کے ساتھ میری تصویروں کو غلط تناظر میں استعمال کر رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔‘

خاتون نے تصویر لیے جانے اور پھر ٹرولنگ کے نتیجے میں اسے ڈیلیٹ کرنے کے پس منظر کو واضح کرنے کی بھی کوشش کی۔

 

انہوں نے ششی تھرور کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں لکھا کہ کانگریسی رہنما سے ان کی ملاقات ایک ادبی میلے میں ہوئی تھی جہاں انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ ’اس سے جڑی کوئی سیاسی یا ذاتی کہانیاں نہیں ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خاتون نے مزید لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ ان (ششی تھرور) کی طرف عزت سے دیکھا ہے۔‘

ششی تھرور، ترواننت پورم سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ایک مشہور مصنف ہیں۔ انڈین ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس سارے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹرولز کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ حقیقی انسانوں کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس نوجوان لڑکی نے سو سے زیادہ لوگوں کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں لی گئی ایک معصومانہ سی تصویر کے لیے تکلیف اٹھائی ہے، جہاں میں نے 50 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہوگی۔ اپنے بیمار ذہنوں کو اپنے پاس رکھیں، ٹرول۔

انڈیا میں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سوشل میڈیا پر مخالفین کی ٹرولنگ ایک عام معمول ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل