کشمیر میں جی 20 اجلاس: چین کا شریک نہ ہونے کا اعلان

چین نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے جی 20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتا ہے۔

19 مئی، 2023 کو سری نگر کی ڈل جھیل میں ایک کشتی پر جی 20 کا لوگو نظر آ رہا ہے (اے ایف پی)

چین نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ وہ متنازع انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے جی 20 سیاحتی اجلاس کی مخالفت کرتے ہوئے اس میں شرکت نہیں کرے گا۔

رواں سال جی 20 کی سربراہی کرنے والا اںڈیا ستمبر میں نئی ​​دہلی میں ہونے والی مرکزی جی 20 کانفرنس کے سلسلے میں ملک بھر میں اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاسوں کے انعقاد کا سختی سے مخالف ہے اور اس قسم کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرے گا۔

انڈیا نے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر اجلاس منعقد کرنے کے لیے آزاد ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس نے جمعے کو کہا کہ چین کے ساتھ معمول کے تعلقات کے لیے اس کی سرحد پر امن و سکون ضروری ہے۔

انڈیا نے2019  میں مسلم اکثریتی ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کے دو وفاقی علاقے بنا دیے تھے۔ لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات 2020 میں لداخ میں ایک فوجی جھڑپ کے بعد سے کشیدہ ہیں، جس میں 24 فوجی مارے گئے تھے۔

جموں و کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر 22-24 مئی کو جی 20 ممبران کے سیاحتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان بھی کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے انڈین فیصلے کی مخالفت کر چکا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا