گذشتہ 70 سالوں میں مسجد الحرام کی توسیع کب کب ہوئی؟

مسجد الحرام کی توسیع اور تبدیلیوں کا مقصد حج اور عمرہ کی عبادات کی ادائیگی کے لیے یہاں آنے والے عازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران سعودی عرب کی حکومت نے مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام مسجد الحرام کو وسعت دینے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں کیونکہ یہاں ہر سال دسیوں لاکھوں مسلمان حج اور عمرے کی ادا کرنے کے واسطے آتے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں ٹریفک کو وسعت دینے اور عازمین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے بڑے منصوبوں پر سینکڑوں ارب ریال خرچ کیے گئے ہیں۔

ماضی میں حج کے دوران عازمین کو کئی مشکلات کا سامنا رہتا تھا، جن میں بھگدڑ کے واقعات میں سینکڑوں حجاج کی اموات اور زخمی ہونا شامل رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سال 2006 میں اس طرح کی بھگدڑ میں سینکڑوں حجاج جان سے گئے تھے، جبکہ 2015 میں مسجد الحرام کی توسیع کے دوران کرین کے حادثے میں 100 سے زائد افراد مارے گئے۔

اسلام کے ابتدائی دنوں سے ہی مسجد الحرام میں متعدد بار توسیع کی گئی جس کے لیے اکثر تاریخی طور پر اہم عمارتوں کو گرانے کی ضرورت پڑتی رہی۔

انیسویں صدی کے اختتام پر مکہ مکرمہ کی تصاویر میں نظر آنے والے صفا اور مروہ وہ مقامات تھے جو توسیع کے باعث اب مسجد کا حصہ بن چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا