پاکستان کی وزارت خزانہ نے لگاتار دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کی شب جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 31, 2023
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 305 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 18 روپے 44 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے قبل نگران حکومت کے آتے ہی 15 اگست کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 290 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے 40 پیسے ہو گئی تھی۔