دبئی: سڑکوں پر کرتب دکھانے والا خواتین موٹرسائیکل گینگ گرفتار

دبئی ٹریفک پولیس کے عہدیدار میجر جنرل سیف محیر المزوری کے مطابق ’ان خواتین میں سے ایک نے اپنی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چھپا رکھی تھی تاکہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔‘

جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر کے مطابق کم از کم 80 فیصد ڈرائیورز جو اس طرح کے رویے میں ملوث تھے، وہ سنگین حادثات، اموات یا شدید چوٹوں کا باعث بنے(سکرین گریب)

دبئی پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سٹنٹ کرنے اور نمبر پلیٹ چھپانے پر خواتین کے ایک گینگ کی ارکان کو گرفتار کر لیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ان خواتین کی اپنی موٹر بائیکس پر کرتب دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف محیر المزروی کے مطابق ’ویڈیو میں خواتین کو ہینڈل بار کو پکڑے بغیر موٹرسائیکل پر کھڑے ہو کر اور ون ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان خواتین موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک نے اپنی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ چھپا رکھی تھی تاکہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔‘

وائرل ویڈیو کے بعد حکام نے ان خواتین کی موٹرسائیکلیں ضبط کر لیں اور ٹریفک کی متعدد خلاف ورزیوں پر انہیں نوٹس جاری کر دیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیڈرل ٹریفک قانون کے مطابق اس طرح کی خلاف ورزیوں پر دو ہزار درہم جرمانہ اور 23 ٹریفک پوائنٹس کے ساتھ ساتھ دو ماہ تک گاڑی ضبط کرنے کی سزائیں دی جاتی ہیں۔

مزید برآں 2023 کے حکم نامے نمبر 30 کے تحت لاپرواہی سے ڈرائیونگ، جس سے وہ خود اور دوسروں کی سیفٹی کے لیے خطرہ بنیں، پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوتا ہے۔

جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر کے مطابق کم از کم 80 فیصد ڈرائیورز جو اس طرح کے رویے میں ملوث تھے، وہ سنگین حادثات، اموات یا شدید چوٹوں کا باعث بنے۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ لاپرواہ ڈرائیوروں کی خلاف ورزی پر 901 پر یا دبئی پولیس کی سمارٹ ایپ ’پولیس آئی‘ سروس کے ذریعے پولیس کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا