’کنگ کوہلی‘ کی سینچریوں کی نصف سینچری

سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ میچوں کی 452 اننگز میں 49 سینچریاں سکور کیں تھیں جبکہ ویراٹ کوہلی نے 279 اننگز میں یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویراٹ کوہلی نے 15 نومبر کو ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سینچری سکور کی (روئٹرز)

انڈین کرکٹ ٹیم کے ’کنگ کوہلی‘ نے انڈیا ہی کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ویراٹ کوہلی نے یہ کارنامہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری سکور کر کے سرانجام دیا۔

سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ میچوں کی 452 اننگز میں 49 سینچریاں سکور کیں تھیں جبکہ ویراٹ کوہلی نے 279 اننگز میں یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس طر ویراٹ کوہلی اب ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں سکور کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ان کے بعد سچن ٹنڈولکر 49 سینچریوں کے ساتھ دوسرے، روہت شرما 31 سنچریاں بنا کر تیسرے، رکی پونٹنگ 30 کے ساتھ چوتھے اور سنتھ جے سوریا 28 سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ویراٹ کوہلی نے ممبئی میں جاری ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

ویراٹ کوہلی ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ ریکارڈ بھی سچن ٹنڈولکر سے ہی چھینا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سچن ٹنڈولکر نے ایک ورلڈ کپ میں 673 رنز بنائے تھے اور یہ 2003 میں کھیلے جانے والا ورلڈ کپ تھا۔ مگر ویراٹ کوہلی نے 673 سے زیادہ رنز بنا کر کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

وہ اب تک ورلڈ کپ 2023 میں 711 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں تین سینچریاں شامل ہیں۔

ویراٹ کوہلی نے جب نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تو اس موقع پر سچن ٹنڈولکر بھی سٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر ویراٹ کوہلی کے ریکارڈ بنانے پر خوش کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں ویراٹ کوہلی 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انڈین اننگز کے اختتام پر ویراٹ کوہلی نے بات کرتے ہوئے اپنی سینچری اور ریکارڈ کے بارے میں کہا کہ ’سٹیڈیم میں میری محبت اور میرے ہیرو موجود تھے، تو میں الفاظ میں اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جب سینچری سکور کی تو ایک طرف انوشکا موجود تھے جس سے میں سب سے زیادہ محبت کرتا ہوں اور دوسری جانب سچن پا جی تھے جو میرے ہیرو ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ