ڈپریشن اور ماضی کی غلطیاں: گلوکار جسٹن بیبر کا مداحوں کے نام خط

انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام میں جسٹن بیبر نے کہا کہ مسلسل مصیبتوں کا سامنا ہو تو صبح بستر سے باہر نکلنا مشکل کام ہے۔

معروف گلوکار جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر جاری ایک طویل پیغام میں ماضی میں اپنے برے برتاؤ پر معذرت کی ہے اور اپنی زندگی پر روشنی ڈالی ہے کہ انہوں نے کیسے ایک نوجوان پاپ سٹار سے موجودہ شخصیت تک کا سفر طے کیا۔

13 برس کی عمر میں پاپ میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے بیبر نے پیغام کا آغاز اپنے حالیہ ڈپریشن کے احساسات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیا۔

میوزک مینیجر سکوٹر براؤن کی جانب سے متعارف کرائے گئے جسٹن بیبر نے اپنے ان احساسات کو ان ’ناقابل وضاحت‘ دباؤ کا نتیجہ قرار دیا جو ایک ایسے سلیبرٹی نے برداشت کیا ہو جنہوں نے ایک غیرمستحکم گھرانے میں آنکھ کھولی اور جو میڈیا کی چکاچوند روشنی میں بڑا ہو رہا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: ’جب مجھے ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت اور مزید مصیبتوں کا سامنا ہو تو میرے لیے صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلنا مشکل کام ہے۔۔۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے مطابق: ’آپ خوف کی عینک سے چیزوں کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور یہ توقع کرتے ہیں کہ آپ کا اگلا دن بھی برا ہی ثابت ہو گا۔ یہ مایوسی کے بعد ایک اور مایوسی کے نہ ختم ہونے والے چکر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ بلآخر یہ آپ کو اس مقام تک لے آتا ہے جہاں آپ مزید جینا ہی نہیں چاہتے۔ جہاں آپ یہ محسوس کریں کہ اب یہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتا۔‘

بیبر کا کہنا تھا کہ 18 سال کی عمر میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر موجود تھے اور ان کو ہر اس شے تک رسائی تھی جس کی وہ خواہش کر سکتے تھے لیکن حقیقی دنیا میں ان کے پاس ’زندگی گزارنے کا کوئی ہنر نہیں تھا۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Hope you find time to read this it’s from my heart

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

انہوں نے اعتراف کیا کہ 19 سال کی عمر میں انہوں نے بہت زیادہ منشیات کا استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اور اپنے [ساتھی کے ساتھ قائم] تعلقات کو بھی بگاڑ دیا تھا۔ ’میں غیرمہذیب، خواتین کے لیے بدتمیز اور غصیلا شخص بن چکا تھا۔‘

بیبر نے کہا کہ 20 برس کی عمر تک پہنچ کر انہوں نے ’اتنے غلط فیصلے لیے جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا اور دنیا میں سب سے زیادہ پیار پانے اور پوجنے کی حد تک چاہیے جانے والے شخص سے دنیا کے سب سے قابل نفرت انسان بن گئے۔‘

25 سالہ بیبر نے مزید لکھا کہ اب ان کی زندگی بہتری کے لیے تبدیل ہو گئی ہے جس میں ان کے ایمان، ماڈل ہیلی بالڈون سے شادی اور ان کے خاندان اور دوستوں کی مدد شامل ہے۔

برطانوی گلوکار ایڈ شِرن کے ساتھ اشتراک سے بنائے گئے مشہور گانے ’آئی ڈونٹ کیئر‘ کے بعد بیبر کا کہنا ہے کہ وہ نئے گانوں پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا آخری سٹوڈیو البم ’پرپز‘ 2015 میں ریلیز ہوا تھا۔

          

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی