پرانی دہلی کا ’چور بازار‘ جہاں سب کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے

پرانی دہلی کے چور بازار کی شہرت ہے کہ یہاں سے نئی اور پرانی اشیا مناسب دام میں مل جاتی ہیں اور ہر طرح کے گاہک کے لیے یہاں کچھ نہ کچھ موجود ہوتا ہے۔

پرانی دہلی کے وسط میں، جہاں تنگ اور خم دار گلیاں صدیوں پرانی کہانیوں سے گونجتی ہیں، ’چور بازار‘ نامی ایک پراسرار بازار موجود ہے۔

اس بازار کی فضا میں تاریخ کا نچوڑ ایسے موجود ہے، گویا کسی بھولے ہوئے دور کی باقیات پرانی عمارتوں میں چھپی ہوں۔

جیسے ہی دن شروع ہوتا ہے، چور بازار کے دکاندار مہارت کے ساتھ اپنا سامان اتارتے ہیں، اسے خاص ترتیب سے دکان کے اندر اور باہر لگاتے ہیں تاکہ آتے جاتے گاہکوں کی نظر ان پر پڑ سکے۔

یہاں ملنے والی اشیا میں قدیم کیمروں اور گراموفونز سے لے کر شاندار نقش و نگار سے بنے ہوئے لکڑی کے فرنیچر تک شامل ہیں جو پرانے دور کی کہانیوں کو بیان کرتے ہیں۔

اشیا کے اس وسیع تالاب کے درمیان، کچھ کتاب فروش بھی کھڑے ہیں جن کے پاس پرانی کتابوں کے نسخے موجود ہیں۔ دکان کے اندر موجود ہر کتاب میں بتانے کے لیے ایک منفرد کہانی ہے- ان کہانیوں کے موضوعات میں بغاوت، محبت، رومانس، شاعری اور بہت کچھ شامل ہے۔

اس بازار میں تھوڑا آگے چلیں تو سڑک کے ساتھ ساتھ، ایک دکان ہے جو پرانے زیورات کی نمائش کرتی ہے۔

بقول دکاندار ان کے پاس کسی مغل شہزادی کا پہنا ہوا ہار اور برطانوی راج کے دور میں ایک درباری کی طرف سے پہنی ہوئی بالیاں بھی ہیں۔ دکاندار کے اس دعوے کی تصدیق تو کوئی تاریخ دان یا فرانزک سائنٹسٹ ہی کر سکتا ہے۔

جوں جوں دن ڈھلتا ہے ’چور بازار‘ اپنے جوبن پر آتا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک کونے میں موجود دکانیں پرانے بالی ووڈ پوسٹروں کے لیے وقف ہیں جو ماضی کے دور کی دلکشی اور جوش و خروش کو ظاہر کرتی ہیں۔

انڈین سینیما کی فلموں کے پوسٹروں کی جھلک ایک ایسی سفاری ہے جو دیکھنے والوں کو ماضی میں لے جاتی ہے۔

جیسے ہی سورج افق کے نیچے غائب ہوتا ہے چور بازار پر لمبے سائے تن جاتے ہیں۔

لیکن گہما گہمی ختم نہیں ہوتی۔ ٹمٹماتی لالٹینوں اور قریب کی مسجد سے آنے والی اذان کی آواز ایک ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جو سحر انگیز ہوتا ہے۔

اس بازار میں آئے گاہک اپنے من پسند سامان کے ساتھ اس بازار کی ایسی یادیں بھی لے جاتے ہیں جو انہیں دوبارہ یہاں آنے کے لیے اکساتی رہتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین