وزن کم کرنے کے چھ بنیادی اصول

فاسٹ فوڈ اور کمرشلزم کے اس دور میں بڑھتا وزن خصوصاً نکلا ہوا پیٹ ہر دوسرے مرد اور خاتون کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔ یہ نہ صرف ان کے بدن کی خوبصورتی چھینتا ہے بلکہ دوسری بہت سی بیماریاں بھی پیدا کر سکتا ہے۔

نیو یارک میں سالانہ یوگا کی تقریب کے شرکاء۔ اس شہر میں دس کروڑ ڈالرزسالانہ صحت کے لیے خرچ کیے جاتے ہیں۔

فاسٹ فوڈ اور کمرشلزم کے اس دور میں بڑھتا وزن خصوصاً نکلا ہوا پیٹ ہر دوسرے مرد اور خاتون کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔ یہ نہ صرف ان کے بدن کی خوبصورتی چھینتا ہے بلکہ دوسری بہت سی بیماریاں بھی پیدا کر سکتا ہے۔
 

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ پیٹ کی چربی راتوں رات نہیں بڑھتی اور نہ ہی فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ مختلف حکیمی نسخوں یا دواؤں سے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے کہ بڑھتے وزن کو ورزش اور دیگر قدرتی طریقوں سے گھٹانے کی کوشش کی جائے۔ آئیے چند مختلف طریقے جانتے ہیں؛ 
 

ورزش 
جن لوگوں کی زندگی میں بھاگ دوڑ یا چلنا پھرنا کم ہے وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے صبح یا شام 40 منٹ تیز قدموں سے واک کرنے کی عادت اپنا سکتے ہیں۔ تیز قدموں سے چلنا شروع کے دو ہفتوں میں ہی نتائج سامنے لے آتا ہے۔ دفتر میں اپنا کام کسی آفس بوائے سے کروانے کی بجائےخود کرنے کو ترجیح دیجیے تاکہ زندگی میں حرکت پیدا ہو۔ یاد رکھیے، آج تک کی گئی ہر تحقیق یہی بتاتی ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنا زندگی کو کم کرتا ہے اور اس بارے میں اب تک کوئی دوسری رائے سامنے نہیں آئی۔ 
 

سفید چینی سے دور رہیں
چینی کے مضر اثرات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ اسے بھی موٹاپے کی ایک سب سے بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ چینی میں پائے جانے والے گلوکوز اور فرکٹوز بنیادی طور پہ سادہ کاربوہائڈریٹس ہیں۔ ان کی زیادتی سے بہت جلد چربی بننا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے بجائے گڑُ کا استعمال کیجیے یا ہوسکے تو چینی کا استعمال بالکل ہی ختم کر دیجیے۔

غذا میں پروٹین کا استعمال
پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو آہستہ آہستہ گھٹا دیتی ہے۔ پروٹین سے پیٹ بھرے ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) پروٹین کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔
 

سبز چائے کے فوائد
سبز چائے کے فوائد آئے دن دریافت ہوتے رہتے ہیں۔ یہ چربی کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے اجزا ہاضمے کو تیز کرتے ہیں اور جسم کے اندر کی چکنائیاں تیزی سے گھلاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر سبز چائے استعمال کرکے ورزش کی جائے تو اس کا دوہرا فائدہ ہوگا۔

ریشے دار غذا
ریشے یا فائبر کو اپنی روزانہ خوراک میں شامل کیجیے۔ یہ نظامِ ہاضمہ کو اچھا کرتا ہے۔ غذا کو جسم کا جزو بناتا ہے۔ کولیسٹرول گھٹاتا ہے اور بدن میں چربی کی افزائش روکتا ہے۔ فائبر (whole grain) جیسے چکی میں پسے ہوئے آٹے یا دوسری خام خوراکوں میں پایا جاتا ہے۔ دلیہبھی ایک طرح کا فائبر ہے اس لیے اس کا استعمال سب سے بہتر ہے۔ 
 

نیم گرم پانی
چینی اور جاپانی تہذیبوں میں صدیوں سے گرم پانی پینا ایک معمول ہے۔ گرم پانی خون کی رگوں کو صاف کرتا ہے اور زہریلے یا نقصان دہ مواد کو بدن سے نکال دیتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گرم پانی جسم میں پائی جانے والی چربی کو گھلانے میں بہت مدد کرتا ہے۔ اس عمل کو جاری رکھنے سے ڈرامائی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس