پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کی سکریننگ خلیجی ممالک میں روک دی گئی: انڈین میڈیا

متحدہ عرب امارات کی سینیما کمپنی ہوم سکرین انٹرٹینمنٹ نے ایکس پر 24 جنوری کو جاری بیان میں بتایا تھا کہ فلم کی ریلیز ’تاحال روک دی گئی ہے‘۔

انڈین فلم فائٹر کا پوسٹر (مارفلکس فلمز/وائاکام 18)

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم ’فائٹر‘ کی ریلیز کو خلیجی ممالک میں روک دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی سینیما کمپنی ہوم سکرین انٹرٹینمنٹ نے ایکس پر 24 جنوری کو جاری بیان میں بتایا تھا کہ فلم کی ریلیز ’تاحال روک دی گئی ہے‘۔

ایک اور سینیما کمپنی واکس سینیماز نے فائٹر کی سکریننگ کا اعلان کیا تھا۔ مگر بعد ازاں ان کی ویب سائٹ سے فلم کی تفصیلات ہٹا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فلم کو روکنے کی باضابطہ وجہ ابھی تک بیان نہیں کی گئی تاہم دبئی میڈیا آفس کے لیے کام کرنے والے صحافی محمد بن النوائف تھا کہ ’پاکستان مخالف مواد رکھنے والی فلم فائٹر پر خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘

فائٹر فلم میں ہریتک روشن، دیپیکا پاڈوکون اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم انڈین ایئرفورس کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے ٹریلر اور میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم