انڈیا کے شہر ایودھیہ میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کے فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ فلمی اداکاروں کی تقریب میں آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک ویڈیو میں بالی وڈ کا بڑا نام امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن تقریب میں اگلی نسشتوں پر براجمان دکھائی دیے۔ انڈین وزیر اعظم نریندرمودی ان کے پاس آئے اور مندر کی تکمیل پر انہیں مبارکباد دی۔ امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے بھی جواب میں انہی جذبات کا اظہار کیا۔
#WATCH | PM Narendra Modi greets Actor Amitabh Bachchan present at the Shri Ram Janmabhoomi Temple in Ayodhya #RamMandirPranPrathistha pic.twitter.com/72E2M0FcCD
— ANI (@ANI) January 22, 2024
تقریب میں بالی وڈ کی معروف شخصیات اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیرکپور، آیوشمان کھرانہ، کترینہ کیف، وکی کوشل، مادھوری ڈکشٹ ان کے شوہر شری رام مادھو نینی، روہت شیٹی، راج کمار ہیرانی اور دوسرے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ بالی وڈ کی شخصیات سیلفیاں بناتی بھی نظر آئیں۔
Several Bollywood celebrities attended the Ayodhya Ram Temple Pranpratishtha ceremony today.
— ANI (@ANI) January 22, 2024
Directors Rohit Shetty & Rajkumar Hirani, actors Madhuri Dixit Nene, Alia Bhatt-Ranbir Kapoor, Katrina Kaif-Vicky Kaushal and Ayushmann Khurrana pose for a photograph at the venue. pic.twitter.com/ufZbtmj4f9
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور روہت شیٹی کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا کیوں کہ وہ غلط دروازے پر پہنچے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور مندر میں جانے کے لیے درست گیٹ کی طرف چلے گئے۔
ایک اور ویڈیو میں اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کو رام مندر کے احاطے میں یونین وزیر سادھوی نرنجن کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس موقعے پر ہیما مالنی نے کہا کہ ’ہم خوش قسمت ہیں ایسی تقریب دیکھنے کو ملی۔‘
تقریب میں سات ہزار سے زیادہ مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں فلمی ستاروں کے علاوہ کرکٹرز، صنعت کار زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔