پاکستان مخالف بھارتی فلم میں نور جہاں کا گانا ’ظالما کوکا کولا پلا دے‘

بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا میں بطور ’آئٹم نمبر‘ شامل کیا گیا نور جہاں کا گانا ظالما کوکا کولا پلا دے نورا فاتیحی پر فلمایا گیا ہے۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق عین ممکن ہے کہ گانا ’دشمن ملک‘ کی توجہ ہٹانے کے لیے فلمایا گیا ہو۔ ظالما کوکا کولا  کو ’پارٹی سانگ آف دا ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس گانے کو شریا گھوشال نے گایا ہے جب کہ موسیقی تانشک باغچی نے ترتیب دی ہے (اے ایف پی)

بالی وڈ کی پاکستان مخالف فلم ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں پاکستانی گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا ’ظالما کوکا کولا پلا دے‘ شامل کرنے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین بھارت پر تنقید کر رہے ہیں۔

1971 کی پاکستان - بھارت جنگ پر بننے والی فلم بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا، میں مرکزی کردار اجے دیوگن نے ادا کیا ہے۔

دیگر نمایاں کرداروں میں سنجے دت، سوناکشی سنہا اور نورا فاتیحی شامل ہیں۔

فلم میں اداکارہ نورا فاتیحی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان بھیجا جاتا ہے۔

بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا میں بطور ’آئٹم نمبر‘ شامل کیا گیا نور جہاں کا گانا ظالما کوکا کولا پلا دے نورا فاتیحی پر فلمایا گیا ہے۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق عین ممکن ہے کہ گانا ’دشمن ملک‘ کی توجہ ہٹانے کے لیے فلمایا گیا ہو۔ ظالما کوکا کولا کو ’پارٹی سانگ آف دا ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔ اس گانے کو شریا گھوشال نے گایا ہے جب کہ موسیقی تانشک باغچی نے ترتیب دی ہے۔  

پاکستان مخالف فلم میں پاکستانی گانا شامل کرنے پر ٹوئٹر صارفین بھارتی فلم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف صوفیہ نے تحریر کیا کہ ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا پاکستان مخالف فلم ہے پھر بھی اس میں پاکستان کا ہی گانا ’ظالما کوکا کولا پلا دے‘ چوری کر کے شامل کیا گیا۔ یہ منافقت کا اعلیٰ ترین درجہ ہے اور انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔‘

انہوں نے مزید تحریر کیا: ’اس گانے کی گلوکارہ کی فیملی حیات ہے اور میوزک لیبل اب بھی کام کر رہا ہے لہٰذا اخلاقی تقاضے صرف اسی صورت میں پورے ہو سکتے ہیں کہ مذکورہ خاندان کو ادائیگی کی جائے۔‘

سعید بلوچ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ (بھارت) دہائیوں سے یہی کر رہا ہے۔ ان کے پاس کہانیوں کے آئیڈیاز نہیں ہوتے اور مسلسل ہمارے آئیڈیاز چوری کرتے رہتے ہیں۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’فلم ’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں پاکستانی فوج کو بھارتی فوجیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے دکھایا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ فلم سازوں نے حب الوطنی کے جذبے کو مضحکہ خیز انداز میں پیش کر کے عوام کی ہمدردیاں بٹورنے کا روایتی ہتھیار استعمال کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’حیرت تو اس بات پہ ہے کہ یہ گانا 30 سال قبل ریلیز کی گئی پاکستانی فلم سے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’بھوج: دی پرائیڈ آف انڈیا‘ میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے سکوارڈن لیڈر وجے کارنک (اجے دیوگن) نے بھوج ایئر بیس کو مقامی گاؤں کی 300 خواتین کی مدد سے دوبارہ تعمیر کرکے بھارتی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ فلم بھارتی یومِ آزادی کی مناسبت سے رواں برس اگست میں ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ