کھانسی کے شربت سے اموات: ازبکستان میں انڈین شہری سمیت 23 افراد کو قید کی سزا

گذشتہ سال تقریباً 18 بچے ملاوٹ والی ادویات کی وجہ سے چل بسے تھے۔

انڈیا میں ماریون بائیوٹیک کی تیار کردہ اور ازبکستان میں قرمیکس میڈیکل کے ذریعے تقسیم کردہ کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے انڈین نژاد افسر سنگھ رویندرا پراتار 16 اگست 2023 کو عدالت میں موجود ہیں (روئٹرز)

ازبکستان کی ایک عدالت نے مضر صحت عناصر کی ملاوٹ والے کھانسی کے شربت کی وجہ سے  68 بچوں کی موت کے مقدمے میں 23 افراد کو سزا سنائی ہے۔

تاشقند سٹی کورٹ نے پیر کو فیصلہ سنایا کہ مدعا علیہان ٹیکس چوری، غیر معیاری یا جعلی ادویات کی فروخت، عہدے کے غلط استعمال، غفلت، جعل سازی سے لے کر رشوت خوری تک کے جرائم کے مرتکب ہیں۔

ملزمان کو دو سے 20 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ملاوٹ والی ادویات کی وجہ سے تقریبا 18 بچوں کی موت کی خبر آئی تھی۔

انڈیا میں ماریون بائیوٹیک کی تیار کردہ اور ازبکستان میں قرمیکس میڈیکل کے ذریعے تقسیم کردہ کھانسی کے سیرپ میں ملاوٹ کا پتہ لگایا گیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک تحقیق میں ماریون بائیوٹیک کے کھانسی کے دو سیرپ ’غیر معیاری‘ پائے گئے تھے۔

رپورٹ میں دو عناصر ڈائتھیلین گلائکول اور/ یا ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول مقدار پائی گئی۔ دونوں انسانوں کے لیے زہریلے ہیں اور اگر استعمال کیا جائے تو جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ کمپنی نے ملاوٹ کے الزامات سے انکار کیا ہے، لیکن انڈیا کی وزارت صحت نے اس کی پیداوار روک دی ہے اور شمالی ریاست اتر پردیش میں فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے کمپنی کا لائسنس معطل کردیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹرائل کے آغاز میں ملاوٹ والی دوا کی وجہ سے مرنے والے بچوں کی مجموعی تعداد 65 تھی جبکہ بعد میں مزید تین بچوں کی موت ہوگئی۔

ان 23 افراد میں قرمیکس میڈیکل کے انڈین ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگھ راگھویندر پرتار بھی شامل تھے۔ انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق جن دیگر ملزمان کو طویل سزائیں سنائی گئیں ان میں سابق سینیئر افسران بھی شامل ہیں جو درآمد شدہ ادویات کو لائسنس دینے کے ذمہ دار تھے۔

عدالت نے 63 ہزار پاؤنڈ (ایک ارب ازبک رقم) کا معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا جو شربت کے استعمال سے مرنے والے 68 بچوں کے خاندانوں اور معذور ہونے والے چار دیگر بچوں کو بھی ادا کیا جائے گا۔

انڈیا میں تیار کردہ کھانسی کے شربت کو حالیہ برسوں میں متعدد اموات سے جوڑا گیا ہے۔ انڈیا میں تیار کردہ چار کھانسی کے شربت کے استعمال سے 2022 میں گیمبیا میں 70 بچوں کی موت نے غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت